ممبئی: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ تعلقات میں ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں سال 2021 سے سنگل ہوں، تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال! مجھے کسی بھی مرد میں دلچسپی بھی نہیں ہے۔ سشمیتا سین نے مزید کہا کہ بےشک! میں سنگل ہوں لیکن میری زندگی میں چند شاندار دوست ایسے ہیں جو ہمیشہ انتظار کرتے ہیں کہ میں اُنہیں فون کال کرکے کہوں دیکھو، میں گاڑی نکال رہی ہوں، آجاؤ، ہم گھومنے کے لیے گوا جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟