گیس کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی! اضلاع میں ہاہاکار، سیوری سے پورولیا تک صارفین کا سڑکوں پر احتجاج سیوری-پورولیا14مارچ : کھانا پکانے والی گیس کے مطالبے کو لے کر اب بیربھوم اور پورولیا کے کئی علاقے میدانِ جنگ بن گئے ہیں۔ گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہنے کے باوجود گیس نہ ملنے اور یہاں تک کہ بکنگ نہ ہونے کے خلاف صارفین نے ہفتے کی صبح سے احتجاج اور سڑکوں کی ناکہ بندی شروع کر دی، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کی صبح بیربھوم کے سیوری شہر کے رابندر پلی علاقے میں ایک گیس سپلائی کرنے والی ایجنسی کے دفتر کے سامنے شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ ہزار کوششوں کے باوجود وہ گیس بک نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جہاں دیگر ڈیلرز کے پاس بکنگ کا عمل جاری ہے، وہیں اس دفتر میں کسی نامعلوم وجہ سے بکنگ نہیں لی جا رہی۔ دوسری طرف گھروں میں گیس ختم ہو جانے کی وجہ سے سینکڑوں خاندان مصیبت میں گھر گئے ہیں۔ اسی غصے میں صارفین نے دفتر کے سامنے سڑک بلاک کر دی۔ اطلاع ملتے ہی سیوری تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد فی الحال سڑک سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، لیکن گیس دفتر کے سامنے اب بھی لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی