کلکتہ : گروپ سی اور گروپ ڈی ایجوکیشن ورکرز کی بھرتی کے لیے امیدوار جوتے پہن کر امتحان میں نہیں جا سکیں گے۔ جوتوں کے بجائے چپل پہننا پڑے گی۔ اسکول سروس کمیشن نے تمام مرد اور خواتین امیدواروں کے لیے ایسی ہدایات جاری کی ہیں۔ حال ہی میں جوتوں کے اندر موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز چھپائے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے امتحان میں اس طرح کی دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے ایسا فیصلہ کیا۔کمیشن نے جوتوں کے ساتھ ساتھ امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کے زیورات اور موبائل فون لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ گھڑیاں نہیں پہنی جا سکتیں۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانی کی بوتلیں اور قلم شفاف ہونے چاہئیں۔ ایس ایس سی کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار نے کہا، "یہ پابندیاں امتحانی مرکز کی حفاظت اور امتحان کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ حال ہی میں ریاست میں مختلف امتحانات میں موبائل فون کو جوتوں میں چھپانے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے زیورات اور جوتے پہننے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔" اگر کوئی امیدوار امتحانی مرکز میں ممنوعہ اشیاءکے ساتھ پکڑا گیا تو اس کا امتحان منسوخ کر دیا جائے گا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ نگرانی کے لیے پولیس اہلکاروں کی کم تعداد کی وجہ سے کمیشن اضافی احتیاط برت رہا ہے۔گروپ سی کا تحریری امتحان یکم مارچ کو ہوگا، گروپ ڈی کا امتحان 8 مارچ کو ہوگا۔ اس بار گروپ سی اور ڈی کے عہدوں پر 8478 افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس بار تقریباً 17 لاکھ ملازمت کے متلاشی گروپ سی اور گروپ ڈی کے تحریری امتحان میں بیٹھ رہے ہیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی