Kolkata

گورنر آنند بوس بدامنی سے متاثرہ لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں

گورنر آنند بوس بدامنی سے متاثرہ لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں

کلکتہ: گورنر سی وی آنند بوس نے جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد سخت موقف اختیار کیا ہے۔ راج بھون کے ایکس ہینڈل کے مطابق گورنر بوس بدامنی سے متاثرہ لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ جب تک وہ ان سے نہیں ملیں گے، گورنر پولیس کے وزیر سے بھی نہیں ملیں گے۔ راج بھون کے بیان میں بھی اس کی اطلاع دی گئی۔ اس کے علاوہ راج بھون میں تعینات تمام پولس اہلکاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی راج بھون سے کیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ جمعہ کی شام راج بھون کے اس سخت بیان سے ریاست راج بھون تنازعہ میں ایک نئی باب شامل ہو گیا ہے،واضح رہے کہ یہ بحث جمعرات کو شروع ہوئی تھی۔ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھندو ادھیکاری بی جے پی کارکنوں اور حامیوں کے ایک گروپ کے ساتھ راج بھون کے سامنے پہنچے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ وہ پوسٹ پول بدامنی اور شور شرابے کا شکار ہیں۔ لیکن وہ داخل نہ ہو سکے۔ بعد ازاں کل رات گورنر سی وی آنند بوس نے پولیس کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے رپورٹ طلب کی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ میں کل کے واقعہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے شوبھنددو ادھیکاری گورنر سے ملاقات کے لیے نئی درخواست دے سکتے ہیں۔ جج نے سوال اٹھایا، 'کیا گورنر گھر میںنظر بند ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے تو اس کی اجازت سے کسی کو ان سے ملنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments