کلکتہ : رابندر سروور تھانے کی پولیس اتوار کی رات کے فسادات کے بعد سے ملزمین کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔ منگل کی شام آپریشن کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کے نام راکیش بنک اور راجیو داس عرف سونو ہیں۔ دونوں رابندر سروبر تھانہ علاقہ کے پنچننتلا روڈ کے رہنے والے ہیں۔ اتوار کو پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے اسی رات سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ اس رات 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔بعد ازاں پیر کی شب چھاپہ مار کر مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منگل کی سہ پہر تک پولیس کے چھاپے میں تین افراد پکڑے گئے تھے۔ رات گئے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گول پارک میں ہنگامہ کو تین دن گزر چکے ہیں۔ یہ پریشانی گزشتہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی۔ گو ل پارک کے قریب پنچننتلا میں کلب کی پکنک چل رہی تھی۔ اس دوران دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ بسواجیت پودار عرف سونا پپو کے گینگ اور مقامی تاجر بپی ہلدار کے لوگوں کے درمیان تصادم ہوا۔ ہنگامہ آرائی پر مقامی باشندوں کے ردعمل میں سونا پپو کے گینگ کا نام بار بار آیا ہے۔ مقامی باشندوں کے ایک حصے کا الزام ہے کہ سونا پپو کا گینگ ہی علاقے میں آکر پریشانی پیدا کر رہا ہے۔ تاہم، منگل کو سونا پپو نے فیس بک لائیو پر دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کے دن گھر پر تھے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی