Kolkata

جنگلی بھینس کے حملے میں خاتون مزدور ہلاک

جنگلی بھینس کے حملے میں خاتون مزدور ہلاک

جنگلی بھینس کے حملے میں خاتون مزدور ہلاک جلپائی گوڑی کے ناگراکاتا بلاک میں واقع بامنڈانگا چائے کے باغ میں گھاس کاٹنے کے دوران بائسن (جنگلی بھینسے) کے حملے میں ایک خاتون مزدور ہلاک ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت 56 سالہ ساوتری کاوار کے طور پر ہوئی ہے، جو بامنڈانگا چائے کے باغ کے ماڈل ولیج علاقے کی رہائشی تھیں۔ وہ اپنے پالتو مویشیوں کے لیے گھاس کاٹنے کی خاطر دیگر خواتین کے ساتھ ڈائنا جنگل سے متصل چائے کے باغ کے علاقے میں گئی تھیں۔ گھاس کاٹنے کے دوران اچانک ڈائنا جنگل سے ایک بائسن باہر نکل آیا۔ بائسن کو دیکھ کر باقی خواتین تو اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ گئیں، لیکن ساوتری دیوی خوف کے مارے وہیں سن رہ گئیں۔ بائسن نے اپنے سینگوں سے ان کے پیٹ اور سینے پر زوردار حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ کئی فٹ دور جا گریں اور موقع پر ہی دم توڑ دیں۔ بائسن کے جنگل کی طرف واپس چلے جانے کے بعد دیگر خواتین نے گاوں واپس آکر واقعے کی اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی ڈائنا رینج کے محکمہ جنگلات کے اہلکار اور ناگراکاتا تھانہ کی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاش کو تحویل میں لے کر سلکاپاڑہ دیہی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے باضابطہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments