ہالی وڈ کی دو بڑی فلموں، میوزیکل ایڈاپٹیشن "وِکڈ" اور ایکشن ایپک "گلیڈی ایٹر 2" نے ویک اینڈ پر عالمی سطح پر 270 ملین ڈالر کی شاندار کمائی کی، جو سینما گھروں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہی ہے۔ یونیورسل پکچرز کی فلم "وِکڈ" نے 114ملین ڈالر شمالی امریکہ اور 50.2 ملین ڈالر عالمی مارکیٹس سے کمائے، جس کا کل عالمی باکس آفس 164.2 ملین رہا۔ یہ کسی بھی براڈوے میوزیکل پر مبنی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ تھا۔ پیراماؤنٹ پکچرز کی فلم "گلیڈی ایٹر 2" نے عالمی سطح پر 106 ملین کمائے، جس میں 55.5 ملین صرف امریکی اور کینیڈین تھیٹرز سے حاصل ہوئے۔ اس فلم کی مجموعی عالمی کمائی اب 221 ملین ہو چکی ہے۔ یہ فلم 20 سال قبل آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "گلیڈی ایٹر" کا سیکوئل ہے۔ دونوں فلموں نے مجموعی طور پر شمالی امریکہ کے سینما گھروں میں 169.5 ملین کمائے، جس کی بدولت ویک اینڈ کا باکس آفس 201.9 ملین تک پہنچ گیا، جو جولائی 2023 میں "باربی" اور "اوپین ہائمر" کی ریکارڈ اوپننگ کے بعد کا سب سے زیادہ رہا۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟