آج کل معمولی معلومات حاصل کرنے یا چھوٹے موٹے کاموں کے لیے بھی لوگ اے آئی ٹولز جیسے ChatGPT اور Google Gemini کا استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کا حد سے زیادہ استعمال ایک طرف بچوں اور بڑوں کی ذہنی صلاحیتوں اور کگنیٹو اسکلز کو متاثر کر رہا ہے، تو دوسری جانب ماحولیات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر IISER Kolkata اور Green AI Services کے اشتراک سے منعقدہ ایک سیمینار میں ملک کے مختلف آئی آئی ٹیز کے کمپیوٹر سائنس کے ماہرین، اے آئی محققین اور یونیورسٹی اساتذہ نے یہی تشویش ظاہر کی۔ مرکزی حکومت کے Bhashini Project کے سی ای او Amitabh Nag نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کم وسائل استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا چاہیے۔ ان کے مطابق صرف تین GPU کے ذریعے بھی اے آئی پر مبنی وائس فرسٹ کال سینٹر چلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو بڑے اور مہنگے لارج لینگویج ماڈلز بنانے کے بجائے مخصوص شعبوں اور مقامی زبانوں کے لیے چھوٹے، موثر اور کم توانائی استعمال کرنے والے اے آئی ماڈلز تیار کرنے چاہئیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی