Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

دیوار پھاند کر گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام، 'مظلومہ' نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش! ایک گرفتار

گہری رات میں گھر کی دیوار پھاند کر اندر گھس کر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام گاو¿ں کے ہی چند نوجوانوں پر۔ جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان 'مظلومہ' نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس پر بیر بھوم کے نانور تھانہ علاقے میں ہنگامہ ہے۔
واقعہ گزشتہ 5 اگست کی گہری رات کا ہے۔ پولیس میں شکایت درج کرنے کے بعد ہفتہ کو یہ منظر عام پر آیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
'مظلومہ' کے خاندان کا الزام ہے کہ گزشتہ 5 اگست کو رات 12 سے 1 بجے کے درمیان کئی افراد ان کے گھر کی دیوار پھاند کر اندر گھس آئے۔ اس وقت گھر سے تھوڑی دور بیت الخلا جانے کے لیے خاندان کی خاتون باہر نکلی تھیں۔ ان کا منہ دبا کر کچھ دور لے جا کر زیادتی کی گئی۔ ملزمان کے پاس اسلحہ تھا۔ شور مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کے شوہر گھر میں ہی تھے۔ انہوں نے کراہٹ سن کر گھر سے باہر آئے۔ تب ملزمان فرار ہو گئے۔ شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل بھی گاو¿ں کے چند نوجوان ان کی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کر چکے تھے۔ سماجی رسوائی اور شرم کی وجہ سے ان کی بیوی نے پہلے کچھ نہ بتایا۔ الزام ہے کہ اس واقعے کے بعد ذہنی طور پر پریشان ہو کر 'مظلومہ' نے زہر کھا لیا۔ تشویشناک حالت میں انہیں بولپور سب ڈویڑن ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب ان کی جسمانی حالت مستحکم ہے۔ تاہم ذہنی طور پر وہ پریشان ہیں۔
خاندان کا کہنا ہے کہ ہسپتال جا کر بھی ملزمان کے خاندان کے کچھ افراد دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس میں درج شکایت واپس نہ لیے جانے پر دو بچوں کو قتل کرنے کی بات کہی گئی۔ اس معاملے کی بھی پولیس کو 'مظلومہ' کے خاندان نے اطلاع دی ہے۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ساتھ ہی دھمکیوں کے معاملے کو الگ سے پرکھا جا رہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn