اس رپورٹ کے مطابق کولکتہ کے کڑیا تھانے میں ایک خاتون ٹیچر نے اپنے ایک سابق طالب علم کے خلاف گزشتہ 13 سالوں سے مسلسل ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر نازیبا تبصرے کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔یہ سلسلہ 2013 میں شروع ہوا جب متاثرہ خاتون ایک اسکول میں عارضی طور پر پڑھاتی تھیں۔ ملزم اس وقت بارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور تب ہی سے وہ اپنی استانی کے لیے "مخصوص جذبات" رکھنے کا دعویٰ کرتا تھا۔ اسکول چھوڑنے کے بعد طالب علم نے سوشل میڈیا پر استانی کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی اور مسلسل نازیبا تبصرے کرنے لگا، جس کے بعد انہوں نے اسے بلاک کر دیا۔ تقریباً تین سال قبل خاتون نے پرانی باتوں کو بھول کر اسے 'ان بلاک' کر دیا اور ایک بڑے کی حیثیت سے اسے زندگی میں آگے بڑھنے کے مشورے دینے لگیں۔ تاہم، نوجوان نے اسے موقع سمجھ کر دوبارہ اپنی نام نہاد محبت کا اظہار شروع کر دیا اور انکار پر فحش زبان اور نازیبا جملوں کا استعمال کرنے لگا۔صورتحال حد سے بڑھ جانے پر خاتون نے تنگ آکر کڑیا تھانے میں بدتمیزی اور ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی