Kolkata

مچھلی فرائی سے لے کر گوشت تک کے شاندار مینو اور ساتھ میں بھرپور رقص

مچھلی فرائی سے لے کر گوشت تک کے شاندار مینو اور ساتھ میں بھرپور رقص

کولکاتا5جنوری :انتخابی سال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ نے پکنک منانے سے منع کیا تھا، لیکن اس ہدایت کو نظر انداز کر دیا گیا! پارٹی لیڈر کی ہدایت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترنمول کے استاد رہنماوں نے پکنک منائی۔ پورولیا کے ترنمول مادھیمک شکشک سمیتی کے اساتذہ رہنما ون بھوج (پکنک) کے جشن میں مگن نظر آئے۔ گزشتہ 22 دسمبر کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی سربراہ نے واضح ہدایت دی تھی کہ اس سال پارٹی کے کسی بھی سطح کے رہنما پکنک میں شامل نہ ہوں۔ ابھی پکنک بند رہے گی، انتخابات کے بعد پکنک ہوگی۔ پورولیا ضلع مغربی بنگال ترنمول مادھیمک شکشک سمیتی نے عملی طور پر اس حکم کی خلاف ورزی کی۔ اپنے واٹس ایپ گروپ پر ون بھوج کے بارے میں کئی دن پہلے ہی باقاعدہ پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ اس گروپ میں پکنک سے متعلق اہم نوٹس جاری کیے گئے۔ بتایا گیا کہ ایک بس صبح 8 بجے ضلع اسکول موڑ سے روانہ ہوگی اور دوسری بس رام چندر پور سبھاش موڑ سے نکلے گی۔ صبح 10 سے 11 بجے تک چائے اور ناشتے کا انتظام ہوگا اور دوپہر کے کھانے کا وقت 1:30 بجے مقرر کیا گیا۔ منصوبے کے مطابق پکنک کے دن صبح سے ہی کھانا پکانے کا کام شروع ہو گیا اور گانوں کی دھن پر رقص و سرور کی محفل بھی جمی۔ اب یہاں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ پارٹی سربراہ کی واضح ہدایت کے باوجود اساتذہ کی تنظیم نے اس پکنک کا اہتمام کیسے کیا؟ کیا اس دن نیتا جی انڈور میں موجود ضلع کے رہنما پارٹی سربراہ کی بات سمجھ نہیں پائے تھے؟

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments