عام جنتا وکاس پارٹی کے چیئرمین ہمایوں کبیر کی وائرل ویڈیو نے ریاست کی سیاست میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم نے اس معاملے پر ہمایوں کبیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرہاد حکیم نے ہمایوں کبیر کو 'کلنک' (خاندان کا داغ) اور 'کیڑا' قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بی جے پی سے پیسے لے کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا سودا کر رہا ہے، اسے معاشرے سے بے دخل کر دینا چاہیے۔ میئر نے سوال اٹھایا، "کیا بنگال کے مسلمان اتنے نادان ہیں؟ آپ پیسوں کے لیے ہمارا ایمان فروخت نہیں کر سکتے۔ یہ گناہ ہے، گناہ ہے، گناہ ہے۔" انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس شخص کو ایک بھی ووٹ نہ دیا جائے۔وائرل ویڈیو میں ہمایوں کبیر مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ ممتا بنرجی کو ہٹانے کے لیے شبھیندو ادھیکاری، وزیر اعظم کے دفتر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو کے رابطے میں ہیں۔ ویڈیو کے مطابق، ہمایوں نے "مسلمانوں کو بیوقوف بنانے کے منصوبے" کے لیے 1000 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ مسلم اکثریتی نشستوں پر ترنمول کے ووٹ کاٹ کر بی جے پی کی جیت کی راہ ہموار کر سکیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابری مسجد کے مسئلے کو اٹھا کر وہ جذبات کے سہارے 80-90 نشستیں حاصل کر لیں گے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی