ریاستی سرکاری ملازمین کے بقایا ڈی اے کے حوالے سے ہونے والے انتظار کے درمیان، وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد ایک اہم اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ملازمین کے مفادات سے جڑے ان حساس مسائل پر اگلی میٹنگ میں تفصیلی بات چیت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کی اگلی میٹنگ اگلے پیر کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں مہنگائی الاونس، بقایا جات پے کمیشن اور ادارہ جاتی بدعنوانی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آر جی کر سمیت خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام پر بھی اگلے اجلاس میں غور ہوگا۔حکومت کی تشکیل کے بعد پیر پہلا ورکنگ ڈے تھا۔ انتظامی امور کو سمجھنے اور کاغذات تیار کرنے کے لیے زیادہ وقت میسر نہیں تھا۔کابینہ نے ان تمام معاملات پر فیصلے لیے جن کے کاغذات پہلے سے تیار تھے (جیسے بی ایس ایف کو زمین اور مرکزی اسکیموں کا نفاذ)۔بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور اور مہم کے دوران ریاستی سرکاری ملازمین سے یہ وعدہ کیا تھا کہ: حکومت بننے کے 45 دنوں کے اندر مرکزی شرح پر ڈی اے دیا جائے گا۔ریاست میں ساتواں پے کمیشن نافذ کیا جائے گا۔سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کا اضافہ۔سرحدی باڑ لگانے کے لیے بی ایس ایف کو زمین کی فراہمی۔بنگال میں آیوشمان بھارت سمیت دیگر مرکزی اسکیموں کا آغاز۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی