الیکشن کمیشن نے کولکتہ کے سابق پولیس کمشنر سوپرتیم سرکار کو تمل ناڈو میں انتخابی مبصر مقرر کیا ہے، لیکن انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر اس ذمہ داری سے استثنیٰ مانگا ہے۔ سوپرتیم سرکار، جو کولکتہ کے پولیس کمشنر تھے، انہیں انتخابات کے اعلان کے بعد کمیشن نے عہدے سے ہٹا کر سی آئی ڈی کا ایڈیشنل ڈی جی مقرر کر دیا تھا۔ حال ہی میں مالدہ کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری سوپرتیم سرکار کی قیادت میں سی آئی ڈی نے ہی کی تھی، جس کا ذکر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انہیں تمل ناڈو کے ترونیل ویلی اور دیگر علاقوں میں پولیس مبصر کی ذمہ داری دی ہے، تاہم انہوں نے علاج کی ضرورت بتاتے ہوئے وہاں جانے سے معذرت کی ہے۔ سوپرتیم سرکار کے علاوہ مغربی بنگال کے کئی دیگر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو بھی تمل ناڈو اور کیرالہ میں انتخابی ڈیوٹی پر بھیجا گیا ہے۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی