کولکتہ، 23 مارچ : الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پیر کے روز ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مغربی بنگال میں 73 ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو ہٹا دیا، جن میں اکثریت سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوز) کی ہے ۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریاستی حکومت نے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے مغربی بنگال سے باہر تبادلوں کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ اس تازہ اقدام کے بعد ریاست میں کل ریٹرننگ افسران میں سے تقریباً ایک چوتھائی کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پیر کی دیر شام ایک تفصیلی حکم جاری کرتے ہوئے اس رد و بدل کی تصدیق کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم سب ڈویژنوں میں نئے ایس ڈی اوز کی تقرری کی گئی ہے ، جن میں کوچ بہار کا طوفان گنج، جلپائی گڑی، مالدہ صدر، مرشد آباد کا لال باغ، بیرک پور، بدھان نگر، باراسات، کیننگ، باروئی پور، علی پور، ہوڑہ صدر، ہگلی صدر، تملوک، کانتھی ، ہلدیہ، ایگرا، گھٹال، درگاپور اور آسنسول شامل ہیں۔ یہ پیش رفت گزشتہ بدھ کو جاری اس ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے ، جس میں کمیشن نے 11 اضلاع میں نئے ضلع مجسٹریٹس کی تقرری کا اعلان کیا تھا، جن میں کوچ بہار، جلپائی گڑی، اتر دیناجپور، مالدہ، مرشد آباد، نادیہ، پوربا بردھمان، شمالی و جنوبی 24 پرگنہ، دارجلنگ اور علی پور دوار شامل ہیں۔
Source: uni news
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی