Kolkata

الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 لاکھ نوٹس جاری کر دیے گئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 لاکھ نوٹس جاری کر دیے گئے

کولکاتا24دسمبر:مغربی بنگال میں SIR کے حوالے سے دوسرے ہی دن الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 لاکھ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 32 لاکھ 'ان میپڈ نوٹس تیار کیے گئے تھے جن میں سے اکثریت بھیج دی گئی ہے۔ اب ناموں میں موجود غلطیوں یا 'ڈسکرپینسی کو دور کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔سماعتوں کا آغاز 27 دسمبر سے ہوگا۔ کمیشن نے اب ایک دن میں 150 افراد کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عمل کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔نام شامل کرانے کے لیے ضروری دستاویزات: سماعت کے لیے جاتے وقت آپ کو درج ذیل دستاویزات ساتھ رکھنی چاہئیں:ووٹر آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ یا راشن کارڈ۔ذات پات کا سرٹیفکیٹ (Caste Certificate)۔پیدائشی سرٹیفکیٹ یا اسکول کی دستاویزات (جیسے ایڈمٹ کارڈ)۔زمین کے کاغذات یا پرچہ (اگر ضرورت ہو)۔آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی اصل دستاویزات کے ساتھ ان کی فوٹو کاپیاں بھی ضرور ساتھ لے کر جائیں تاکہ کسی بھی معمولی غلطی کی وجہ سے نام خذف ہونے سے بچایا جا سکے۔

Source: PC- zeenews.india.com

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments