مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ایک مخصوص مذہب کے پیروکاروں کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے الزام میں کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ امت شاہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے۔ شکایت کنندہ نے پہلے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکامی کے بعد اب عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اس کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ وکیل شبھاشیش داس گپتا نے الزام لگایا ہے کہ امت شاہ نے اپنی تقریر میں ایک خاص برادری کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز باتیں کہیں۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پہلے پولیس سے رابطہ کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ منگل کے روز جسٹس کرشنا راو کی بنچ سے فوری سماعت کی درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں امت شاہ گزشتہ کئی دنوں سے بنگال میں مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ ان کی تقاریر پر خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اعتراض اٹھایا تھا۔ ممتا بنرجی نے خاص طور پر امت شاہ کے اس تبصرے کا ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ترنمول کے لوگوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کر دیا جائے گا'۔ وزیر اعلیٰ نے ان بیانات کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے وکلاءکو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں۔ اسی تناظر میں اب ایک وکیل نے اشتعال انگیز تقریر اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت ہائی کورٹ میں یہ کیس دائر کیا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی