Kolkata

ایک خاتون نے اپنے دو دن کے جگر گوشے کو ایک اجنبی خاتون کے حوالے کر دیا

ایک خاتون نے اپنے دو دن کے جگر گوشے کو ایک اجنبی خاتون کے حوالے کر دیا

مدر ڈے کی صبح کولکتہ کے پارک سرکس علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے اپنی غربت اور مجبوری کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے دو دن کے جگر گوشے کو ایک اجنبی خاتون کے حوالے کر دیا اور خود وہاں سے غائب ہوگئی۔یہ واقعہ پارک سرکس کے لیڈیز پارک میں پیش آیا۔ تلوجلہ روڈ کی رہنے والی ایک خاتون، جو روزانہ کام پر جاتی تھیں، پارک سے گزر رہی تھیں کہ ایک نوجوان عورت نے ان کا راستہ روکا۔ نوجوان عورت نے گود میں لپٹے ہوئے بچے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”باجی، کیا میرا بچہ تھوڑی دیر کے لیے پکڑیں گی؟“ جیسے ہی خاتون نے شفقت سے بچے کو گود میں لیا، وہ نوجوان عورت تیزی سے پیچھے مڑ کر بھاگنے لگی۔جب خاتون نے اسے آواز دی، تو اس نے چلاتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ اسی کا ہے، لیکن اس کے پاس اسے پالنے کی سکت نہیں ہے، اس لیے وہ بچہ اسی خاتون کو دے کر جا رہی ہے۔خاتون اس اچانک صورتحال پر دنگ رہ گئیں، لیکن انہوں نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے بچے کو نہیں چھوڑا اور فوراً اپنے گھر والوں اور پولیس کو اطلاع دی۔ کڑیا تھانہ کی پولیس نے دو دن کے معصوم بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج اور دیکھ بھال جاری ہے۔ اپنے بچے کو اس طرح لاوارث چھوڑنے پر نامعلوم نوجوان عورت کے خلاف بنیہ پوکور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔پولیس پارک سرکس اور لیڈیز پارک کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے اس عورت کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس حکام نے اس خاتون کی تعریف کی جنہوں نے اجنبی ہونے کے باوجود بچے کو اپنی گود میں سنبھالے رکھا۔ ماوں کے عالمی دن پر جہاں ایک ماں کی بے حسی یا مجبوری سامنے آئی، وہیں ایک دوسری خاتون نے اپنی ممتا اور انسانیت سے سب کے دل جیت لیے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments