Bengal

ایسٹرن ریلوے کا بالکل نیا اقدام، ہوڑہ ،سیالدہ کے مسافروں کو فائدہ ملے گا

ایسٹرن ریلوے کا بالکل نیا اقدام، ہوڑہ ،سیالدہ کے مسافروں کو فائدہ ملے گا

کلکتہ: سیالدہ اور ہوڑہ ان دو اسٹیشنوں سے روزانہ ہزاروں مسافر ٹرین میں سوار ہوتے ہیں۔ ان دونوں اسٹیشنوں پر ایسٹرن ریلوے مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔ایسٹرن ریلوے نے بصارت سے محروم مسافروں کے لیے تاریک دنیا کو کچھ زیادہ 'دیکھنے' کے لیے بریل نیویگیشن متعارف کرایا ہے۔ جب اسے آن کیا جائے گا تو یہ بغیر کسی مدد کے چلے گا۔ کم بصارت والے لوگ بریل نیویگیشن کی مدد سے ٹکٹ کاﺅنٹرز اور اسٹیشنوں کو خود سمجھ سکتے ہیں۔ یہ نظام کلکتہ اور سیالدہ اسٹیشنوں پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ایسٹرن ریلوے اپنی خدمات کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اور یہ اس سلسلے میں ایک بہت اہم قدم ہوگا۔ریلوے ذرائع کے مطابق سیالدہ، کلکتہ اور ہوڑہ اسٹیشنوں کے داخلی دروازے پر بریل نیویگیشن نقشے لگائے گئے ہیں، جن کی لمبائی اور چوڑائی بالترتیب 4 فٹ x 2 فٹ ہے۔ ان نقشوں میں ٹکٹ کاﺅنٹر، کنکورس ایریا، پانی کے نلکوں، بیت الخلاءانتظار گاہوں، پلیٹ فارمز کی سمتیں ہوں گی۔ داخلی اور خارجی راستوں کی حالت، ایسکلیٹرز، لفٹیں فراہم کی جائیں گی۔ مختلف ضروری خدمات اور سہولیات حاصل کرنے کے لیے رہنما ئی ہوں گی

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

2 Comments

All comments

Avatar
tMXKRpPxH dDBsEVtuWamgk
Avatar
tMXKRpPxH dDBsEVtuWamgk