بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے موڈ خراب ہونے کا شاید فوٹوگرافرز کو اندازہ نہ ہوسکا۔ دیپیکا پڈوکون ہمیشہ ہی فوٹوگرافرز کے ساتھ اچھا رویہ اپناتی ہیں اور تصاویر کے لیے ان کا کہا بھی مانتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا موڈ خراب تھا اسی لیے ان کا رویہ بھی تھوڑا عجیب تھا۔ میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا، اس دوران جب دونوں اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔ میڈیا کے مطابق اس دوران دیپیکا پڈوکون تھوڑی خفا دکھائی دیں اور انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے کیمرے کو ہاتھ سے مارنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اداکارہ کے حق میں مداحوں کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون نے صحیح کیا، میڈیا کو انہیں اس وقت اکیلا چھوڑ دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔ اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟