مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دیگھا میں پوری کے جگن ناتھ دھام مندر کی طرز پر ایک مندر کا افتتاح کیا ہے، جسے بعض مبصرین نے ’کٹر ہندوتوا پر مبنی مندر سیاست‘ کو اپنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قدم سے بی جے پی بے چینی کا شکار ہو گئی ہے اور اب وہ اس کا توڑ تلاش کر رہی ہے۔ ابھی تک نئے مندروں کی تعمیر، مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور عقیدتمند ہندوؤں کے لیے تیرتھ یاترا کی حوصلہ افزائی کرنا ہندوتوا کے علمبردار تنظیموں کی پہچان تھی۔ بی جے پی کے لیے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ممتا بنرجی ہندو ووٹوں کو یکجا کرنے کی اس جنگ میں بازی مار چکی ہیں۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری سمیت ریاستی بی جے پی قیادت ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کا ان کے پاس کوئی موثر طریقہ نہیں۔ دیگھا، ضلع مشرقی مدنا پور میں واقع ہے، جسے ادھیکاری خاندان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ اس تناظر میں ممتا کا یہ اقدام سیاسی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ یہ اندازہ کرتے ہوئے کہ ریاستی قیادت ممتا کا مقابلہ نہیں کر سکتی، بی جے پی کے قومی رہنماؤں نے اس مندر کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیے۔ ان کا الزام ہے کہ مندر کے معماروں نے پوری کے اصل جگن ناتھ دھام سے لکڑی چوری کی ہے اور انہوں نے اس مندر کے تقدس پر بھی شبہات ظاہر کیے۔ بی جے پی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر آئین کے بنیادی ڈھانچے میں موجود سیکولر اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور ممتا عوامی ٹیکس کا پیسہ ضائع کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی رہنماؤں کا اس تنازعے میں مداخلت شاید ایک حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ دیگھا کا مندر پوری کے اصل مندر کے لیے مسابقتی چیلنج بن سکتا ہے، جس سے آمدنی متاثر ہو سکتی ہے۔ مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہ حکومت کو مندروں پر سرکاری رقم خرچ نہیں کرنی چاہیے، بی جے پی نے کہا کہ 1947 میں گاندھی جی نے سومناتھ مندر کی تعمیر کے لیے عوامی چندے کا مشورہ دیا تھا۔ تب ایک ٹرسٹ بنایا گیا اور حکومت نے خود پیسہ نہیں دیا۔ ممتا بنرجی نے اس اصول کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ دیگھا مندر کا خرچ سرکاری بجٹ سے کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پیروی کرتے ہوئے دیگھا میں دیوی دیوتاؤں کی ’پران پرتشٹھا‘ کی۔ ممتا کا خیال ہو سکتا ہے کہ دیگھا مندر کی افتتاحی تقریب میں پوری کے اعلی سیوک (خادم) رام کرشن داس مہاپاترا، اِسکون اور دیگر مذہبی رہنماؤں کو شامل کر کے انہوں نے بی جے پی کے اُن الزامات کو کمزور کر دیا ہے کہ وہ صرف مسلمانوں کو خوش کرتی ہیں۔ انہوں نے خود کہا، ’’یہ بی جے پی کو چبھ رہا ہے۔‘‘ شاید ان کی یہ امید بھی ہو کہ اس قدم سے ان پر ’ہندو مخالف‘ ہونے کا الزام بھی ختم ہو جائے گا، کیونکہ ان کے خلاف اکثر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ کولکاتا کی سڑکوں پر عید، محرم اور جمعہ کی نماز کی اجازت دے کر مسلمانوں کی حمایت کرتی ہیں۔ ممتا کی یہ مندر سیاست ایک طرح کا مذہبی قطبیت پیدا کرنے والا قدم ہے، جس کا مقصد اُن ہندو ووٹروں کو واپس حاصل کرنا ہے جو ’مسلم خوشنودی‘ کی وجہ سے ترنمول کانگریس سے دور ہو گئے تھے۔ دیگھا مندر کی سرپرستی اور سرکاری سطح پر اس کی حمایت کے ذریعے ممتا نے بی جے پی کے اس الزام کو بھی زائل کیا ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں دیہی علاقوں میں مندروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ اگر ممتا کی یہ حکمت عملی کامیاب ہو جاتی ہے اور ہندو ووٹ بی جے پی سے بکھر جاتے ہیں تو اس کے لیے بی جے پی خود ذمہ دار ہوگی۔ کیونکہ اسی نے یہ خوف پھیلایا تھا کہ بنگال میں ہندوؤں کی تعداد غیر قانونی بنگلہ دیشی مسلم پناہ گزینوں کی وجہ سے کم ہو جائے گی۔ بی جے پی نے اس وقت حد پار کر دی جب اس کے اہم لیڈر امت شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے درگا پوجا، کالی پوجا اور سرسوتی پوجا جیسے تہواروں پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔ مذہبی بنیاد پر ووٹروں کی تقسیم اور ہندو ووٹ حاصل کرنے کی اصل آزمائش 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ہوگی۔ اگر بی جے پی سے کچھ ہندو ووٹر دور ہو جاتے ہیں تو اس کا فائدہ براہ راست ممتا کو پہنچے گا۔
Source: Social media
بنگال سی پی ایم اپنی پارٹی کے ارکان کی کمیونسٹ اقدار اور اخلاقیات کے تحفظ کے لیے ایک نیا پیغام
گراہک کو گھر میں بند کرکے اس کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپئے لوٹنے والی دو سیکس ورکر گرفتار
ایس جے ٹی اے نے پوری کے جگن ناتھ دھام کے دویتا پتی رام کرشن داس مہاپاترا کو 30 دنوں کے لیے معطل کیا
محکمہ موسمیات نے جنوبی بنگال میں سیلاب کی وارننگ دی
دمدم میونسپلٹی اس بار مچھروں کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دے رہا ہے
دیگھا میں مندر کا افتتاح، ہندوتوا سیاست پر کاری ضرب، بی جے پی پریشان
کولکاتا میونسپلٹی کو روف ٹاپ ہوٹل مالکان کی بات سننی ہوگی: ہائی کورٹ
دمدم میونسپلٹی اس بار مچھروں کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دے رہا ہے
بنگال سی پی ایم اپنی پارٹی کے ارکان کی کمیونسٹ اقدار اور اخلاقیات کے تحفظ کے لیے ایک نیا پیغام
سیالدہ میں عصمت دری کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران تمل پولیس پر حملہ،کلکتہ پولیس نے تمل پولیس کی جان بچائی
دیگھا میں مندر کا افتتاح، ہندوتوا سیاست پر کاری ضرب، بی جے پی پریشان
کولکتہ پولیس نے تحقیقات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یونٹ کی تشکیل
اتوار سے چار جنوبی اضلاع میں بارش کا امکان
مرکزی فوج کے خاندان کو چٹ فنڈ میں منافع کا لالچ، 32 کروڑ روپے لینے کے بعد بھی دھمکیاں