مغربی بنگال اسمبلی چناﺅ کے دوسرے مرحلے میں 142 سیٹوں پر دن کے گیارہ بجے تک ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.97 فیصد رہی۔ یعنی پہلے چار گھنٹوں میں 40فیسد پولنگ ہوگئی ہے۔ وہ بھی درمیان میں بارش بھی ہوئی، کئی جگہوں پر ای وی ایم میں خلل سمیت دیگر تکنیکی خرابیاں شامل ہیں۔پوربا بردوان میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ وہاں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 44.50 فیصد رہی۔ جنوبی کلکتہ میں ووٹ ڈالنے کی شرح 36.78 فیصد رہی۔ یہ شرح 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے کہیں زیادہ ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوئے تھے۔ ان سات مرحلوں میں سے، چھٹے مرحلے میں صبح 11 بجے تک سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی شرح 36.9 فیصد تھی۔ ساتویں مرحلے میں سب سے کم ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں صبح 11 بجے تک ریاست میں ووٹنگ 28.1 فیصد تھی۔ آج صبح 11 بجے تک برودان کے گلسی میں 142 سیٹوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ وہاں 47.86 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد بردوان کا مونتیشور تھا۔ وہاں ووٹنگ کی شرح 46.83 فیصد ہوگئی تھی، جبکہ ووٹروں کی قطار لگی ہے۔ صبح 11 بجے تک سب سے کم ووٹنگ مہیش تلہ میں 33.5 فیصد رہی۔ بھوانی پور میں صبح 11 بجے تک ووٹنگ 37.27 فیصد رہی۔ وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے مخالف ریاست کے اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری تھے۔ بھانگوڑ میں 34.28 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ۔ دیگر اضلاع میں ہوگلی 43.12 فیصد کے ساتھ نمایاں ہے، نادیہ میں 40.34 فیصد، ہاوڑہ میں 39.45 فیصد، شمالی 24 پرگنہ میں 38.43 فیصد، شمالی کولکتہ میں 38.39 فیصد اور جنوبی 24 پرگنہ میں 37.92 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی