بی جے پی کم فرق سے آگے بڑھے تو دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں:ممتا بنرجی صرف ایک دن باقی ہے، جس کے بعد اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ ہفتہ کے روز ترنمول سربراہ ممتا بنرجی اور 'سپہ سالار' ابھشیک بنرجی نے 294 اسمبلی نشستوں کے جماعتی کاونٹنگ ایجنٹوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ ڈیڑھ گھنٹے کی اس میٹنگ میں ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنوں کو کئی اہم مشورے دیے۔ ان میں گنتی مراکز پر وقت سے پہلے متحد ہو کر پہنچنے کا پیغام بھی شامل ہے۔ ممتا نے یہ بھی بتایا کہ گنتی کے دوران کن باتوں پر نظر رکھنی ہے۔ ممتا بنرجی نے جس بات پر سب سے زیادہ زور دیا، وہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کڑی نگرانی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جن بوتھس پر بی جے پی 500-700 یا ہزار ووٹوں سے آگے نکل رہی ہو، وہاں فوراً دوبارہ گنتی (recounting) کا مطالبہ کیا جائے۔ ترنمول سربراہ کو یقین ہے کہ وہ 200 سے زائد نشستوں پر جیت حاصل کریں گی، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے باوجود گنتی کے دوران نگرانی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ جب تک وہ خود پیر (4 مئی) کو پریس کانفرنس نہیں کرتیں، تب تک کوئی بھی ایجنٹ گنتی مرکز چھوڑ کر باہر نہ آئے۔ صرف یہی نہیں، جہاں گنتی مراکز دیہی علاقوں یا دور دراز مقامات پر ہیں، وہاں امیدوار اور ان کے ایجنٹ اتوار کی رات ہی پہنچ جائیں۔ ممتا بنرجی کی ہدایت ہے کہ گنتی مرکز کے قریب کسی ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لے کر اتوار کی رات گزاری جائے۔ صبح ہوتے ہی تیار ہو کر گنتی مرکز کی طرف روانہ ہو جائیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی، لیکن ایجنٹوں کو صبح 6 بجے تک وہاں پہنچنا ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ گروہ کی شکل میں متحد ہو کر جائیں۔ ممتا نے کاونٹنگ ایجنٹوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک یا ڈائری اور قلم رکھیں، اور ای وی ایم (EVM) کھلتے ہی ضرورت کے مطابق تمام تفصیلات درج کرتے رہیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی