کولکاتا11فروری :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ بار بار یہ الزام لگاتی رہی ہیں کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے واجب الادا 2 لاکھ کروڑ روپے روک رکھے ہیں۔ حال ہی میں ترنمول لیڈر ابھیشیک بنرجی نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔ مرکز اور بی جے پی کی جانب سے اب تک یہ دلیل دی جاتی رہی ہے کہ ریاست بھیجے گئے فنڈز کا حساب (Utilisation Certificate) نہیں دیتی، لیکن مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اس بار ایک مختلف رخ اختیار کیا۔بدھ کے روز کولکتہ میں مرکزی بجٹ کی وضاحت کرتے ہوئے جب ان سے وزیر اعلیٰ کے الزامات کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے براہِ راست تردید کرنے کے بجائے ممتا بنرجی پر جوابی وار کیا۔ مرکزی وزیر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ:"جو شخص واجب الادا رقم کی شکایت کر رہا ہے، وہی برسوں سے اپنی حکومت کے ملازمین کا جائز حق (ڈی اے) روکے بیٹھا ہے!"
بھوپیندر یادو نہ صرف ملک کے وزیر ماحولیات و جنگلات ہیں، بلکہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے انہیں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے مبصر (Observer) کی ذمہ داری بھی سونپ رکھی ہے۔ وہ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل بنگال کا دورہ کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ہر ریاست میں ایک وزیر کو بجٹ کی اہمیت واضح کرنے کے لیے بھیجا ہے، اور مغربی بنگال کی ذمہ داری بھوپیندر یادو کو دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں منعقدہ پروگرام کے دوران انہوں نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ پر سخت تنقید کی۔
Source: PC- anandabazar
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments