معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں دہلی کنسرٹ کے دوران مداح کو اپنی جیکٹ کا تحفہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صرف چند لمحوں میں ہی وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار کی مداح اور ان کے شوہر اس خوشی کے موقع پر جذباتی ہوتے نظر آئے۔ امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے اس جذباتی لمحے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کڑی کی بو ہو گی۔ اس نسل پرستانہ تبصرے پر عدنان سمیع اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اینڈریو ٹیٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ اور اینڈریو ٹیٹ کی تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل غلط کہا اس جیکٹ میں سے محبت کی خوشبو آ رہی تھی۔ اُنہوں نے لکھا کہ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ وہاں سامعین میں کوئی بھی ایسا شخص موجود نہیں تھا جو اینڈریو ٹیٹ کی طرح جنسی زیادتی یا بچوں کی اسمگلنگ جیسے الزامات کی وجہ سے گرفتار ہوا ہو اور ایسے شخص سے یقیناً گندگی کی بو آتی ہے۔ عدنان سمیع کے ان خیالات سے دلجیت دوسانجھ کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں سامنے آنے پر عدنان سمیع سوشل میڈیا صارفین کی خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
انٹر نیٹ صارفین نے سنی دیول کی فلم جاٹ کو بے مقصد و غیر منطقی قرار دیدیا
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
انٹر نیٹ صارفین نے سنی دیول کی فلم جاٹ کو بے مقصد و غیر منطقی قرار دیدیا