ڈی جے نہیں، گیروا جیت کی آہٹ ملتے ہی شمیک کی ہدایت پر بی جے پی دفتر میں بجا 'ربیندر سنگیت' ریاست میں بی جے پی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ شمال سے جنوب تک زعفرانی رنگ (گیروا ابیر) اڑا کر بی جے پی کارکنان اور حامی جوش و خروش اور خوشی منا رہے ہیں۔ کولکتہ میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں لیڈر اور کارکنان خوشی سے نہال ہیں، مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور دفتر میں 'ربیندر سنگیت' (ٹیگور کے گیت) بج رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے خاص طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ جشن کے دوران ربیندر سنگیت بجایا جائے۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ نتائج کے اعلان کے بعد ڈی جے بجایا جائے گا۔ اب جبکہ انتخابی رجحانات بی جے پی کی جیت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، بی جے پی نے ڈی جے کے بجائے ربیندر سنگیت بجانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی حلقوں میں اس قدم کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جسے بنگال کی روایتی ثقافت سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی