Kolkata

آفات کے مد میں بنگال کے بقایا جات تقریباً 54 ہزار کروڑ، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ترنمول سرگرم

آفات کے مد میں بنگال کے بقایا جات تقریباً 54 ہزار کروڑ، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ترنمول سرگرم

کولکاتا25فروری :داخلہ امور کی پارلیمانی مستقل کمیٹی کے اجلاس میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی محرومی کے الزامات پر آواز بلند کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، منگل کو راجیہ سبھا میں ترنمول کے پارلیمانی لیڈر ڈیریک او برائن نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مد میں مغربی بنگال کے واجب الادا بھاری فنڈز کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین رادھا موہن داس اگروال کو چار صفحات پر مشتمل ایک خط جمع کرایا۔ خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف قدرتی آفات کے معاوضے کی مد میں مرکز کے پاس مغربی بنگال کے کل تقریباً 53,696 کروڑ روپے بقایا ہیں۔ ترنمول رکن پارلیمان نے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس خطیر رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور امدادی کاموں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، آج کے اجلاس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ڈونر کے فنڈز اور مختص رقم کے بڑے حصے کے استعمال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر کمیٹی کے اراکین نے سوالات اٹھائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں منی پور میں فنڈز کے استعمال پر علیحدہ نوٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ڈیریک کے خط میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ شمال مشرقی خطے کے لیے مختص بھاری رقم مکمل طور پر خرچ نہیں کی جا رہی ہے، مالی سال 25-2024 میں ڈونر وزارت کے بجٹ کا تقریباً 41 فیصد اور مالی سال 26-2025 میں 36 فیصد فنڈز غیر استعمال شدہ رہ گئے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments