کولکتہ: ’دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں، اس لیے انہوں نے سچ بول دیا ہے۔‘ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے سبکدوش ہونے والے وزیر براتیا باسو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش کے ’انکاومٹر‘ والے تبصرے کے تناظر میں براتیا نے یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے دلیپ کی اہلیہ یعنی رنکو مجومدار کو سنبھال کر رکھنے کی بات کہی۔ جمعرات کی صبح کھڑگپور میں مہم کے دوران کھڑگپور صدر حلقہ کے امیدوار دلیپ گھوش نے کہا، ”4 تاریخ کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔ اب تک آپ نے جس پولیس کو دیکھا ہے، ان کا دوسرا روپ دیکھیں گے۔ اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاونٹر ہوں گے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”دھونس جما کر سیاست کی ہے، اسی لیے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ہے۔ میں دوبارہ لڑوں گا۔“ دلیپ کے اس تبصرے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں براتیا باسو نے کہا، ”دلیپ بابو بھولے بھالے انسان ہیں۔ انہوں نے اندر کی بات کہہ دی ہے۔ ان کی اہلیہ بھی امیدوار کے بارے میں سچ بول رہی ہیں۔ دلیپ گھوش نے سچ بولنے کی خاندانی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔“
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی