Kolkata

دیوچا پنچامی پروجیکٹ سے وابستہ کمپنی کے خلاف چارج شیٹ

دیوچا پنچامی پروجیکٹ سے وابستہ کمپنی کے خلاف چارج شیٹ

کولکاتا7جنوری :ریت کی اسمگلنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں دیوچا پنچامی پروجیکٹ میں کھدائی کے کام سے وابستہ کمپنی کا نام شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں Pachami Basalt Mining Limited نامی کمپنی کا ذکر کیا ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ گرفتار ملزم ارون شراف نے ریت کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم اس کمپنی میں سرمایہ کاری کے طور پر لگائی تھی۔ یہ رقم مبینہ طور پر 'جی ڈی مائننگ' نامی ادارے کے ذریعے منتقل کی گئی۔ تفتیشی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسمگلنگ کے کالے دھن کو اس کمپنی کے ذریعے سفید کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے اس کمپنی کو ٹینڈر دیے جانے پر سوالات اٹھائے تھے۔ اب چارج شیٹ میں کمپنی کا نام آنے سے سیاسی گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ای ڈی کی چارج شیٹ داخل ہونے سے تقریباً 15 دن پہلے ہی ریاستی حکومت نے اس کمپنی کا ٹینڈر منسوخ کر دیا تھا۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments