اپنی گولی سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار و سیاسی رہنما گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے جاری کردہ پیغام میں اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیرت سے آگاہ کیا ہے۔ 60 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے پُرستاروں، والدین اور ان کے گرو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے گولی لگی تھی، لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، میں ڈاکٹروں اور آپ کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گووندا آج صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، وہ ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کولکتہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ اداکار شیوسینا کے رہنما ہیں اور حادثے کے وقت گھر پر اکیلے تھے۔ میڈیا کے مطابق گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گری اور گولی چل گئی جس سے گووندا کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سینئر اداکار نے واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے، واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر گھر کے قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر علاج کے بعد وہ واپس آ گئے۔ میڈیا کے مطابق گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مداحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گووندا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Source: social media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب