Kolkata

منتھاسے کو ن کون سے اضلاع متاثر ہوں گے؟

منتھاسے کو ن کون سے اضلاع متاثر ہوں گے؟

کولکتہ31اکتوبر: ایسا لگتا ہے کہ سال بھر میں صرف ایک ہی موسم ہوتا ہے، مانسون کا موسم۔ سائیکلون کے اثرات کا مہینہ گزر جانے کے باوجود بارش کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔ نومبر کے اوائل میں خلیج بنگال میں دوبارہ ڈپریشن کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج تھائی لینڈ سے سمندری طوفان آرہا ہے۔ بارش کب اور کہاں ہوگی؟ طوفان منتھا نے آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں تباہی مچا دی ہے اور اس کا بالواسطہ اثر بنگال پر بھی پڑا ہے۔ کئی اضلاع میں درمیانی سے موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ علی پور میٹرولوجیکل آفس کی پیشین گوئی کے مطابق، ایک کم دباو¿ کے اثر سے آج جنوبی بنگال میں بکھری بارش ہونے کا امکان ہے۔ بیر بھوم اور مرشد آباد میں آج بھاری بارش کی زرد وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کولکتہ میں آج آسمان ابر آلود رہے گا۔ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری، کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہے گا۔ ہوا میں زیادہ سے زیادہ نمی کا تناسب 98 فیصد، کم از کم نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments