Kolkata

سی پی آئی ایم میں اندرونی خلفشار: پرانی تصویر پر محمد سلیم اور پرتیک کے حامیوں میں ٹکراو

سی پی آئی ایم میں اندرونی خلفشار: پرانی تصویر پر محمد سلیم اور پرتیک کے حامیوں میں ٹکراو

سی پی آئی ایم کے اندرونی اختلافات اب سوشل میڈیا پر 'تصویروں کی جنگ' کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ پارٹی کے نوجوان لیڈر پرتیک الرحمان کی جانب سے ریاستی سکریٹری محمد سلیم پر حملوں کے بعد، اب سلیم کے حامیوں کی جانب سے ایک پرانی تصویر وائرل کر کے جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔بغاوت کے تیور دکھانے والے نوجوان لیڈر پرتیک الرحمان اور پارٹی کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کے درمیان جاری لفظی جنگ اب ذاتی حملوں اور کردار کشی تک پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں پرتیک الرحمان ایک بک اسٹال کا افتتاح کرتے ہوئے فیتہ کاٹ رہے ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ کولتان داس گپتا ہیں اور ان کے ٹھیک پیچھے محمد سلیم کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ محمد سلیم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ثابت کرتی ہے کہ ریاستی سکریٹری نے ہمیشہ نئے دور کے لیڈروں کو آگے بڑھایا اور انہیں عزت دی۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں لکھا جا رہا ہے کہ "سلیم نے پرتیک کو کتنی محبت اور مقام دیا، یہ تصویر اس کا ثبوت ہے۔" ساتھ ہی پرتیک کے ٹی ایم سی میں جانے کے خدشات پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ "دیانتدار پارٹی میں رہنے کے لیے ہمت چاہیے، بے ایمانوں کے پاس جانا بہت آسان ہے۔ پرتیک کے مطابق یہ تصویر تقریباً دو سال پرانی ہے جب وہ SFI کے صدر تھے۔ یہ پروگرام SFI کا تھا جہاں محمد سلیم کو نہیں آنا تھا، وہ اچانک وہاں پہنچ گئے تھے۔ فیتہ کاٹنے کا حق ان کا (پرتیک کا) ہی تھا۔پرتیک نے تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اس تصویر میں میرے ساتھ کولتان بھی ہیں۔ آج کولتان کہاں ہیں؟ کیا وہ اہل نہیں تھے؟ انہیں کیوں پیچھے دھکیلا گیا؟" پرتیک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سلیم کو تصویریں کھنچوانے کا شوق ہے اور وہ جان بوجھ کر ایسی تصاویر بنواتے ہیں تاکہ دنیا کو دکھا سکیں کہ وہ نوجوانوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔پرتیک الرحمان کا دعویٰ ہے کہ انہیں پارٹی میں مسلسل کونے سے لگایا گیا ہے اور اب یہ تصویر پھیلا کر ان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف، سلیم کے حامی اسے پرتیک کی "احسان فراموشی" قرار دے رہے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments