Kolkata

توہین عدالت معاملے میں کورٹ نے فی الحال مداخلت نہیں کی

توہین عدالت معاملے میں کورٹ نے فی الحال مداخلت نہیں کی

کولکاتا26جون :ہائی کورٹ نے ریاست کے خلاف توہین عدالت کیس میں فی الحال مداخلت نہیں کی۔ تاہم عدالت نے ریاست سے اس سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست سے کہا گیا ہے کہ وہ حلف نامہ میں یہ بتائے کہ 2010 میں او بی سی کی فہرست میں درج ہونے والوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ کیس کی سماعت اگلے ہفتے ہونی ہے۔ ریاست نے عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن ہائی کورٹ کے 17 جون کے حکم کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلے اور بھرتی کے معاملے میں اب او بی سی کی درجہ بندی نہیں کی جائے گی۔جسٹس منتھا نے کہا کہ اگر درجہ بندی نہیں کی جائے گی تو آپ کے حقوق کیسے چھینیں گے، اب ریاست نے درجہ بندی روک دی ہے، اگر بعد میں کرتے ہیں اور آپ کو اپنے حقوق سے محروم کیا جاتا ہے تو آپ عدالت میں آئیں گے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments