کولکاتا26مارچ :بی جے پی بھارت کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ بدھ کے روز بنگال کے دانشوروں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر بنگال میں غیر اعلانیہ صدر راج نافذ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے اعلیٰ حکام کو دوسرے صوبوں میں انتخابی مبصر بنا کر بھیجنا اور بعد ازاں اضافی ووٹر لسٹوں کے معاملے میں لیت و لعل کرنا، اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ اسی کے خلاف بدھ کو دھرم تلہ کے ڈورینا کراسنگ پر 'دیش بچاو گن منچ' کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر ملیکا بنرجی، اداکارہ سبھدرا مکھوپادھیائے، سونامنی ساہا، صدا کارہ ستپا بنرجی، اداکار راہول چکرورتی، ہدایت کار ہرناتھ چکرورتی، صحافی رنتی دیو سین گپتا، سومن بھٹاچاریہ، سابق وزیر پورنندو باسو اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ڈولا سین موجود تھیں۔ بدھ کے اس احتجاجی جلسے کی نظامت سوشان رائے نے کی۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی