ممتا اور ابھشیک کے گھر کے باہر نیم فوجی دستے تعینات 2026 کے بنگال انتخابات میں ریاست میں تبدیلی کے آثار نظر آتے ہی سیاسی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ گنتی کے رجحانات سامنے آنے کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں سے بدامنی اور تشدد کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ صورتحال پر قابو پانے اور وی وی آئی پی (VVIP) سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ابتدائی رجحانات میں ریاست میں سیاسی تبدیلی کے امکانات ظاہر ہوتے ہی تناو پھیل گیا ہے۔ الزامات ہیں کہ کہیں گنتی مراکز کے اندر ترنمول امیدواروں پر حملہ کیا گیا ہے، تو کہیں ترنمول کے پارٹی دفاتر کو آگ لگا دی گئی ہے۔ بعد دیگرے پرتشدد واقعات کی رپورٹ ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے کمیشن متحرک ہو گیا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر، الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی کے گھروں کے باہر مرکزی افواج (نیم فوجی دستے) تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ کالی گھاٹ اور اس کے گردونواح میں حفاظتی حصار کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ریاست کی موجودہ سنگین صورتحال میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ کمیشن کی نظر اب ریاست کے ہر حساس علاقے پر ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی