Kolkata

بی جے پی کے اشاروں پر کھیل رہا ہے کمیشن، وزیر اعلیٰ کی الیکشن کمیشن پر سخت تنقید۔

بی جے پی کے اشاروں پر کھیل رہا ہے کمیشن، وزیر اعلیٰ کی الیکشن کمیشن پر سخت تنقید۔

کولکاتا13جنوری :ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی کے عمل میں خواتین کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ غلط میپنگ کی وجہ سے شادی شدہ خواتین کے نام فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی غلطی کے باعث ہونے والے اس 'مس میچ' کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ منگل کے روز نبانّو (سیکریٹریٹ) میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ووٹر لسٹوں سے 54 لاکھ ناموں کے اخراج پر کمیشن کے خلاف کئی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس عمل میں قانونی ووٹروں کے نام نکالے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ کمیشن اے آئی (AI) کا استعمال کر کے ووٹروں کے نام خارج کر رہا ہے۔ ان کا سب سے سنگین الزام یہ تھا کہ اس عمل میں خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شادی شدہ خواتین کے کنیت (Surname) اور پتے میں تبدیلی کی وجہ سے ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "54 لاکھ نام یکطرفہ طور پر نکال دیے گئے۔ چن چن کر خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے مفاد اور اپنے خاندان کے مفاد کے لیے لوگوں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments