Kolkata

فورٹ ولیم میں تعینات فوجی افسر سی بی آئی کے شکنجے میں، پچاس لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام‘

فورٹ ولیم میں تعینات فوجی افسر سی بی آئی کے شکنجے میں، پچاس لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام‘

فورٹ ولیم میں تعینات فوجی افسر سی بی آئی کے شکنجے میں، پچاس لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام‘ فورٹ ولیم (جو اب وجے درگ کے نام سے جانا جاتا ہے) میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار افسر کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ گرفتاری ۵۰ لاکھ روپے کی رشوت کے گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام میں عمل میں آئی ہے۔ گرفتار ہمانشو بالی کرنل کے عہدے پر فائز افسر ہیں۔ وہ ایسٹرن کمانڈ کے آرمی آرڈننس کور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ فورٹ ولیم فی الحال بھارتی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ مئی کو رشوت کے اس کیس میں ایف آئی آر درج کر کے سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی تھی۔ الزام ہے کہ ہمانشو فورٹ ولیم کے کسی کام میں رشوت کے عوض ٹینڈر دلوا دیا کرتے تھے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ کانپور کے ایک شخص اور اس کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ناقص معیار کے نمونوں کو منظوری دینے، اور بقایا و اضافی بلوں کو پاس کرنے کا بھی ان پر الزام ہے۔ سی بی آئی نے کانپور کے اکشت اگروال اور ان کی کمپنی ’ایسٹرن گلوبل لمیٹڈ‘ کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ”اکشت اور ان کے والد مینک، غیر قانونی طور پر اپنی کمپنی کے لیے فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے باقاعدگی سے ہمانشو کے ساتھ رابطے میں تھے۔“ کولکتہ کی ایسٹرن کمانڈ کی جانب سے اکشت کی کمپنی کو کئی ٹینڈرز میں رعایت دی گئی تھی۔ الزام ہے کہ یہ ٹینڈرز حاصل کرنے کے لیے ہمانشو اور کچھ دوسرے لوگوں کو بھاری رقم رشوت کے طور پر دی گئی تھی۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کے مطابق، رواں سال مارچ-اپریل میں ایک ٹینڈر حاصل کرنے کے لیے اکشت نے ہمانشو سے رابطہ کیا تھا۔ گزشتہ ۲۲ اپریل کو اس ٹینڈر پر تبادلہ خیال کے لیے انہوں نے پارک اسٹریٹ میں ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے محض دو دن بعد ہی اکشت کی کمپنی کو کام کا ٹھیکہ (ٹینڈر) مل گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments