Kolkata

چورنگی میں بی جے پی ہار گئی، ترنمول نے 15000ووٹوں کی ناقابل تسخیر لیڈ حاصل کرلی

چورنگی میں بی جے پی ہار گئی، ترنمول نے 15000ووٹوں کی ناقابل تسخیر لیڈ حاصل کرلی

دن بھر کی کھینچاتانی کے بعد کلکتہ کے چورنگی اسمبلی حلقہ میں آخرمیں ترنمول کانگریس نے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔ 19 ویں راﺅنڈ مکمل ہونے کے بعد ترنمول امیدوار نینا بندوپادھیائے کو15000 ووٹوں کی لیڈ مل گئی ہے۔ نینا کو55641 ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار سنتوش پاٹھک کو40545 ووٹ ملا۔ابتک سی پی ایم امیدوار سنجے باسو کو 2519 اور کانگرےس امیدوار مانس چکرورتی کو1932 ووٹ ملے ہیں۔ اب یہاں صرف دو راﺅنڈ کی گنتی باقی ہے اور یہ ترنمول کے کنٹرول والے علاقے کا ای وی ایم کھلے گا، جہاں ان کی لیڈ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments