Kolkata

سی ای او  دفتر ’ہاٹ اسپاٹ‘، ایس یو سی آئی  کے احتجاج سے ہنگامہ، اسٹرینڈ روڈ پر دفعہ 163 نافذ۔

سی ای او دفتر ’ہاٹ اسپاٹ‘، ایس یو سی آئی کے احتجاج سے ہنگامہ، اسٹرینڈ روڈ پر دفعہ 163 نافذ۔

کولکتہ: الیکشن کمیشن پر جائز ووٹروں کے نام نکالنے کا الزام لگاتے ہوئے سی ای او دفتر کے باہر ایس یو سی آئی کے احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل ہوئی، بیریکیڈ توڑنے کی کوشش کی گئی اور جم کر نعرے بازی ہوئی۔ اس احتجاج کی وجہ سے اسٹرینڈ روڈ اور ہیئر اسٹریٹ کا ایک حصہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔ کمیشن کے گیٹ کے باہر دفعہ 163 نافذ کر دی گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے سی ای او دفتر سیاسی مسائل کا ’ہاٹ اسپاٹ‘ بنا ہوا ہے۔ کل یہاں بی جے پی اور ترنمول کے درمیان تصادم سے حالات کشیدہ ہو گئے تھے، جبکہ پوری رات ترنمول نواز بی ایل اوز کا احتجاج جاری رہا۔ آج ایک بار پھر کمیشن کے دفتر کے باہر کا علاقہ تپ اٹھا۔ ایس یو سی آئی کا جلوس جیسے ہی اسٹرینڈ روڈ پہنچا، پولیس نے پہلے سے نصب بیریکیڈز کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین بپھر گئے اور بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے باعث اسٹرینڈ روڈ بلاک ہو گیا، جس کی وجہ سے ہاوڑہ جانے والی بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments