کولکاتا17فروری :آر جی کر میں قتل اور عصمت دری کے کیس میں تفتیشی ایجنسیوں کے کردار پر متاثرہ کے والدین نے سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے پولیس اور سی بی آئی—دونوں کے کردار کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی، متاثرہ کے والدین کا خیال ہے کہ اس واقعے میں سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ وکیل کے مطابق، خاندان چاہتا ہے کہ عدالت اس پہلو کی بھی جانچ کرے۔ منگل کے روز متاثرہ کے والدین نے سیالدہ عدالت میں اس سلسلے میں درخواست دائر کی ہے، جس پر آنے والے دنوں میں سماعت ہوگی۔ منگل کو متاثرہ کے والدین اپنے وکیل کے ہمراہ سیالدہ عدالت پہنچے۔ مقتولہ خاتون ڈاکٹر کے والدین کا موقف ہے کہ کچھ پہلووں کی تفتیش ضروری ہے، اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان پہلووں کی تحقیقات کی جائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس درخواست کی بنیاد پر مستقبل میں سماعت کی جائے گی۔ اگست 2024 میں آر جی کر ہسپتال کی ایمرجنسی بلڈنگ میں ایک ڈاکٹر طالبہ کی عصمت دری اور قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کولکتہ پولیس کے سوک رضاکار سنجے رائے کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پہلے پولیس نے تفتیش شروع کی تھی اور ملزم کو گرفتار بھی کیا تھا۔ بعد میں کولکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے تحقیقات کا چارج سنبھال لیا اور پولیس کی تحویل میں موجود ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں، سی بی آئی نے سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ داخل کی، جس میں سنجے رائے کا نام واحد ملزم کے طور پر درج تھا۔ نچلی عدالت نے اسے پہلے ہی عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی