کلکتہ کے بیلیہ گھاٹہ کے باشندے سے اٹھا کر مار پیٹ کرنے کے واقعہ میں مقامی ترنمول لیڈر راجو نسکر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور ترنمول لیڈر کو گرفتار کرلیا۔پولس ذرائع کے مطابق پرگتی میدان تھانے کی پولیس نے راجو کو ہفتہ کی شام تقریباً 5:30 بجے ای ایم بائی پاس کے ابھیشیکتا چوراہے سے گرفتار کیا۔ بیلیہ گھاٹہ کے سوکمل دیب ناتھ نے ان پر مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔ کولکتہ پولیس کمشنر سپرتم سرکار نے کہا کہ گرفتاری اسی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ان کے مطابق، "اس واقعے میں ایک مخصوص شکایت تھی۔ گرفتاری اسی شکایت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔" سوکمل نے پولیس کو بتایا کہ راجو بھی ایک پروموٹر ہے۔ وہ بیلیہ گھاٹہ کے مین روڈ پر کرائے کے مکان میں اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ اس گھر میں تقریباً 75 سال سے رہ رہے ہیں۔ تاہم، سوکمل نے الزام لگایا کہ راجو نے اس زمین پر اپنی نگاہیں جما رکھی تھیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس پر مہینوں سے مکان خالی کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا تھا۔ مبینہ طور پر، راجو اور اس کے ساتھی اسے کہتے رہے کہ وہ مکان خالی کردے کیونکہ زمین پر ڈولپمنٹ کا کام ہوگا انہوں نے اسے کئی بار دھمکیاں بھی دیں۔ لیکن سوکمل شروع سے ہی کرائے کا مکان چھوڑنے سے گریزاں تھا۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی