Kolkata

بی جے پی میں شامل ہوئے لینڈر پیس، مغربی بنگال الیکشن میں کریں گے انتخابی تشہیر

بی جے پی میں شامل ہوئے لینڈر پیس، مغربی بنگال الیکشن میں کریں گے انتخابی تشہیر

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو جھٹکا دیا ہے۔ مشہورٹینس کھلاڑی لینڈرپیس، جوکبھی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن تھے، اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ لینڈرپیس نے دہلی میں مرکزی وزراء کرن رجیجو اورسکانتا مجمدارکی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اب وہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔ بی جے پی کی رکنیت قبول کرنے کے بعد لینڈرپیس نے کہا، ’’یہ میری زندگی کا ایک بڑا دن ہے۔ میں وزیراعظم مودی، امت شاہ، اورنتن نبین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بی جے پی مجھے یہ موقع دے رہی ہے۔ نوجوانوں، ملک اوراہل وطن کی خدمت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ بی جے پی کی رکنیت کی پرچی صرف ایک پرچی نہیں ہے، بلکہ ان کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ لینڈرپیس نے اپنے خاندان کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک وہ اپنے والدین اورخاندان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں، لیکن اب انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘ دراصل، سابق ٹینس کھلاڑی لینڈرپیس نے اس سے پہلے 24 مارچ کو کولکتہ میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نتن نبین کے ساتھ اس ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کی حکمت عملی بنائی گئی۔ منگل کے روزلینڈر پیس دہلی پہنچے اوربی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے اسے جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اب تک لینڈرپیس ٹی ایم سی کے ساتھ تھے۔ اسے انتخابات سے قبل بی جے پی کے لیے ایک بڑا فائدہ سمجھا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments