Kolkata

بی جے پی خاتون لیڈر نے ممتا بنرجی حکومت کی نئی اسکیم 'یوبا ساتھی'کے لیے فارم جمع کرایا

بی جے پی خاتون لیڈر نے ممتا بنرجی حکومت کی نئی اسکیم 'یوبا ساتھی'کے لیے فارم جمع کرایا

بی جے پی خاتون لیڈر نے ممتا بنرجی حکومت کی نئی اسکیم 'یوبا ساتھی'کے لیے فارم جمع کرایا ہگلی کی ایک بی جے پی خاتون لیڈر نے ممتا بنرجی حکومت کی نئی اسکیم 'یوبا ساتھی'کے لیے فارم جمع کرایا ہے اور وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ آرام باغ کی بی جے پی مہیلا مورچہ کی کنوینر سودیشنا ادھیکاری مہانتو (عمر 37 سال) نے اس اسکیم کے لیے درخواست دی ہے۔سودیشنا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں جبکہ ان کے شوہر بے روزگار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1500 روپے کا یہ سرکاری الاونس ان کے گھر کے اخراجات میں بڑی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایک بی جے پی لیڈر ہونے کے ناطے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا سیاسی تنازع کا باعث نہیں بنے گا، تو انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی اسکیم ہے اور اس پر ہر شہری کا حق ہے، اس میں سیاست کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگرچہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے درخواست دے رہی ہیں، لیکن فارم پر درخواست گزار کے طور پر سودیشنا ادھیکاری مہانتو کا اپنا نام درج پایا گیا۔واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے حال ہی میں بجٹ میں 21 سے 40 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے اس بے روزگاری الاونس کا اعلان کیا ہے، جس کی درخواست جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔ بی جے پی لیڈر کی جانب سے اس اسکیم کی ستائش اور درخواست نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments