بی جے پی اور ترنمول کے درمیان پتھراو بو بازار تھانے کے او سی سمیت کئی افراد زخمی، وزیر ششی پانجا کے گھر پر بھی حملہ کولکتہ کے گریش پارک میں ریاستی وزیر ششی پانجا کے گھر کو نشانہ بنا کر پتھراو¿ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ترنمول کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کارکنوں نے اس وقت کیا جب وہ بریگیڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ وزیر نے الزام لگایا کہ ان پر بھی حملہ ہوا ہے۔ دوسری طرف، بی جے پی کا جوابی الزام ہے کہ گریش پارک سے گزرتے وقت ترنمول کارکنوں نے ان کی بس پر اینٹیں برسائیں، اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس تصادم میں بو بازار تھانے کے او سی باپا دتیا نسکر زخمی ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے مطابق، شمالی کولکتہ ضلع کے صدر تموگھنو گھوش سمیت کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں، اور تموگھنو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بریگیڈ میں وزیر اعظم مودی نے بھی اپنے خطاب میں کارکنوں پر حملے کا تذکرہ کیا۔ فی الحال گریش پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ڈی سی سینٹرل اندرا مکھرجی موقع پر موجود ہیں۔ ششی پانجا نے کہا، "یہ سب بی جے پی کے غنڈوں نے کیا ہے۔ بریگیڈ جانے والی بسوں میں اینٹیں، شیشے کی بوتلیں اور بم موجود ہیں۔ وہ باہر سے غنڈے لا کر بریگیڈ جا رہے ہیں۔ انہوں نے مین روڈ پر واقع میرے گھر پر حملہ کیا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ یہ لوگ قاتل ہیں، یہ غنڈہ گردی اور جمہوریت کا قتل ہے۔" وزیر کے دفتر کے ملازم ترون ساہا نے بتایا کہ ششی پانجا باہر کچھ لوگوں سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک پتھراوشروع ہو گیا۔ وہ فوراً اندر چلی گئیں، لیکن کارکنوں کو بچانے کی کوشش میں انہیں بھی چوٹ آئی ہے۔ ایک اور ترنمول کارکن کا دعویٰ ہے کہ حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے کچھ افراد نے بتایا کہ وہ تریپورہ سے آئے ہیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی