Kolkata

’بی جے پی آ رہی ہے، دیوار پر لکھی تحریر واضح ہو چکی ہے,مودی کی موجودگی میں شمیک اور شبھیندو کا اعلان

’بی جے پی آ رہی ہے، دیوار پر لکھی تحریر واضح ہو چکی ہے,مودی کی موجودگی میں شمیک اور شبھیندو کا اعلان

’بی جے پی آ رہی ہے، دیوار پر لکھی تحریر واضح ہو چکی ہے,مودی کی موجودگی میں شمیک اور شبھیندو کا اعلان سنیچر کے روز کولکتہ کے بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا تاریخی جلسہ منعقد ہوا۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ان کے خطاب اور مغربی بنگال کے عوام کے لیے پیغام کو سننے کے لیے کارکنوں اور حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ ریاستی لیڈروں کے خطابات کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹیج سنبھالا۔ اس سے قبل بی جے پی کے ریاستی لیڈروں نے مغربی بنگال میں تبدیلی کا زوردار مطالبہ کیا۔ بریگیڈ میں لاکھوں کی تعداد میں کارکن جمع ہوئے تھے جو تپتی دھوپ کے باوجود اپنے لیڈروں کو سننے کے لیے جمے رہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے وزیر اعظم کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے: 2026 کے انتخابات میں ترنمول کا وسرجن (خاتمہ)۔ یہ کوئی دھرم شالہ نہیں ہے، ہم اس ملک کے لوگوں کو ہی یہاں رکھیں گے اور ووٹر لسٹ میں شامل کریں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں بی جے پی کا آنا اب دیوار پر لکھی ایسی تحریر ہے جسے کوئی نہیں مٹا سکتا۔ انہوں نے صدرِ جمہوریہ کی توہین کے معاملے پر بھی ترنمول کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہا، ”اس جلسے سے ہمیں تبدیلی کا عزم لینا ہوگا۔ وزیر اعظم نے ہمیں 18 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا ہے۔ بی جے پی بنگال کا کھویا ہوا وقار واپس لائے گی اور مودی جی کی قیادت میں ہم یہاں ’ڈبل انجن‘ حکومت بنائیں گے۔“اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے ریاستی حکومت کی ’یوا ساتھی‘ اسکیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آکر عوام کی تمام مشکلات دور کرے گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت بننے کے بعد پہلا کام آلو کے کسانوں کے مفاد میں کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے وزرائے اعلیٰ دیکھے ہیں لیکن کوئی ایسا نہیں دیکھا جو اتنا جھوٹ بولتا ہو۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments