محلے کے تنازع پر تاجر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا ۔ گاو¿ں والوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔خانہکول کے علاقے سلوت میں شدید کشیدگی ہے۔ موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔تاجر کا نام مقبول الرحمن ملک بتایا گیا ہے۔مقبول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ کچھ دن پہلے مقامی علاقے میں ایک دھان کے گھر میں کچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ بدلہ لینے کے لیے آج صبح جب مقبول کھیت میں دھان کی کٹائی کر رہا تھا تو کچھ لوگوں نے اسے اٹھا کر مارنا شروع کر دیا۔اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقبول کے لوگ دوڑ پڑے اور شر پسندوں کورگیدا ۔ مقبول کے اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقبول کی موت کی خبر سن کر گاو¿ں والے پربھڑک گئے ۔ انہوں نے لاش سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج تقریباً 4 گھنٹے سے جاری ہے۔پولیس کے پہنچنے پر صورتحال مزید گرم ہو گئی۔ گاو¿ں والوں نے پولیس کے گرد احتجاج بھی کیا۔ بعد میں مشتعل گاو¿ں والوں سے بات کر کے حالات پر قابو پالیا گیا۔
Source: Mashriq News service
شانتی پور میں سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کا الزام
کیا سرکاری ہسپتال میں بچے کی پیدائش پر پیسے لگتے ہیں؟
مہاکمبھ میں اشنان کے بعد ہوئے سڑک حادثہ میںدو خواتین ہلاک
بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ منوج کمار کی وجہ سے سرحد پر جرائم قابو میں
ترنمو ل ایم پی رچنا بنرجی نے کمبھ میں ڈبکی لگائی
حکام نے سولہ لاپتہ ڈاکٹروں کے فہرست جاری کر دی
مدھیامک امتحان کے ددوران امتحانی مرکز میں چار امیدوار موبائل فون کے ساتھ پکڑے گئے
بیربھوم میں بم دھماکے بعد کنکرتلہ تھانے کے او سی کو ہٹا دیا گیا، کاجل شیخ کے قریبی رہنما گرفتار
ہوڑہ میں ایک ساتھ 3 مقامات پرای ڈی نے مارا چھاپہ ! تلاشی کے دوران ای ڈی کیا ڈھونڈ رہی ہے
کمبھ پر جانے سے پہلے بنگال کے تین یاتری سڑک حادثہ میںہلاک