بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف ایکشن ہیرو سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کے باعث فلم ’سن آف سردار 2‘ سے ڈراپ کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سنجے دت کا ویزا 1993ء میں انکی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ 2012 کی فلم سن آف سردار کی سیکوئل سن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔ 12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا۔ میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 1993میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے امریکا کا سفر کیا اور انھوں نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دی لیکن انھیں کبھی ویزا نہیں دیا گیا۔ اگر انھیں ویزا مل جاتا تو یہ انکا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا۔ فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
ببر خاندان میں اختلافات بڑھ گئے، بیٹے کی شادی نے نیا تنازع کھڑا کردیا
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
حنا خان کا کینسر کی جنگ میں ساتھ دینے پر بوائے فرینڈ راکی کیلئے جذباتی پیغام