کولکاتا5جنوری :معطل شدہ ترنمول ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کی دوپہر وہ اپنی نئی جماعت 'جنتا وکاس پارٹی' (JUP) کے جلسے کے لیے جگہ کا معائنہ کرنے بریگیڈ پہنچے تھے۔ اس وقت میدان میں کچھ نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے، جنہوں نے ہمایوں کو دیکھتے ہی انہیں گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہمایوں کبیر کو 'گو بیک' کے نعرے بھی سننے پڑے۔ ان نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ وہ ترنمول کانگریس کے کارکن ہیں۔ اس احتجاج کے باعث مرشد آباد کے بھرت پور سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے کو بریگیڈ سے واپس جانا پڑا۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہمایوں کی جماعت بریگیڈ میں جلسہ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ ہمایوں نے بتایا کہ وہ 31 جنوری یا فروری کے آغاز میں یہاں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ معائنے کے لیے آئے تھے۔ خود کو ترنمول کارکن بتانے والے نوجوانوں نے 'بی جے پی کے ایجنٹ دور ہٹو' کے نعرے لگائے اور ہمایوں کی گاڑی کا گھیراو¿ بھی کیا۔ مظاہرین میں سے ایک نے کہا، "ہمایوں بی جے پی کے لیے کام کر کے بنگال کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔" ان نوجوانوں نے اپنا تعلق گارڈن ریچ کے علاقے سے بتایا۔
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی