Kolkata

کتابیں اسکولوں میں نہیں پہنچائی گئیں، 12ویں جماعت کے طلباءمشکلات کا شکار

کتابیں اسکولوں میں نہیں پہنچائی گئیں، 12ویں جماعت کے طلباءمشکلات کا شکار

کولکاتا19مارچ ہائر سیکنڈری تعلیم کے تیسرے سمسٹر کی کلاسز اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں۔ اعلیٰ ثانوی سطح پر طلبہ کو بنگالی، انگریزی اور جسمانی تعلیم کے علاوہ دیگر مضامین کے لیے پرائیویٹ پبلشرز سے کتابیں خریدنی پڑتی ہیں۔ اور محکمہ تعلیم کی طرف سے بنگالی، انگریزی اور جسمانی تعلیم کی کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ بعض اساتذہ اور والدین کا کہنا ہے کہ جس طرح بنگالی اور انگریزی کے علاوہ دیگر کتابیں ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آئی ہیں اسی طرح محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت فراہم کی جانے والی بنگالی اور انگریزی کتابیں بھی اسکولوں تک نہیں پہنچی ہیں۔ اساتذہ کے ایک طبقے کو شکایت ہے کہ چونکہ بنگالی اور انگریزی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں ہیں اس لیے وہ کسمپرسی کی حالت میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments