Kolkata

بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے 144 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، سویندو ادھیکاری دو نشستوں سے امیدوار

بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے 144 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، سویندو ادھیکاری دو نشستوں سے امیدوار

کولکاتا: بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی، جس میں 144 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی اس پہلی فہرست میں سویندو ادھیکاری کو دو اسمبلی حلقوں بھوانی پور اور نندی گرام سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سویندو ادھیکاری نے نندی گرام میں ممتا بنرجی کو تقریباً دو ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ پارٹی کی جانب سے جاری پریس بیان کے مطابق 12 مارچ کو بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت پارٹی کے قومی صدر نیتن نبین نے کی۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مرکزی انتخابی کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ 23 اپریل کو پہلے مرحلے میں 152 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ 29 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ 4 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments